امریکی ماہرِ جنوبی ایشیا مائیکل کوگلیمین کے مطابق پاکستان نے حالیہ پیش رفت میں اہم سفارتی کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے نہ صرف ناقدین کے خدشات کو غلط ثابت کیا بلکہ ایک حساس معاملے کو مؤثر انداز میں سنبھالا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے خطے میں ممکنہ کشیدگی، خاص طور پر ایران سے متعلق صورتحال، کو کم کرنے میں مدد ملی۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیش کی گئی دو ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا ہے، جسے خطے میں امن کے لیے مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
