سعودی ہیریٹیج کمیشن کے مطابق حائل ریجن کے ساحوت علاقے میں 13,500 برس قدیم انسانی آبادی کے شواہد ملے ہیں۔ نیچر کمیونیکیشنز جریدے میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ اس خطے میں قدیم انسانی معاشرے موجود تھے اور ان کے درمیان ثقافتی تبادلے بھی ہوتے تھے۔
تجزیے سے یہ بھی واضح ہوا کہ اس دور میں چٹانی آرٹ کے ذریعے انسانی موجودگی کے آثار چھوڑے جاتے تھے۔ دریافت شدہ آثار اس بات کا ثبوت ہیں کہ سعودی عرب قدیم ترین انسانی آبادیاں اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔
