بحرِ ہند میں ایک حملے کے دوران ایرانی جنگی جہاز کے تباہ ہونے کے بعد خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے جنوب میں ایک امریکی آبدوز کے حملے سے ایرانی فریگیٹ ڈوب گیا جس کے نتیجے میں 80 سے زائد اہلکار ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہوگئے، سری لنکن بحریہ نے متعدد افراد کو بچا لیا۔
یہ جہاز بھارت میں ہونے والی کثیر ملکی بحری مشق میں شرکت کے بعد ایران واپس جا رہا تھا۔ واقعے پر ایران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے غیرقانونی اقدام قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس واقعے کے بعد بحرِ ہند میں بڑھتی کشیدگی اور علاقائی سیکیورٹی کے دعوؤں پر بھی بحث شروع ہو گئی ہے۔
