ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

سوڈان کے الفاشر میں اجتماعی قبریں کھودے جانے کا انکشاف

امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ سوڈان کے شہر الفاشر میں نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) مبینہ طور پر اجتماعی قبریں کھود کر قتل عام کے شواہد مٹا رہی ہے۔

ییل یونیورسٹی کے ہیومینیٹیرین ریسرچ لیب کے ڈائریکٹر نیتھینیئل ریمنڈ کے مطابق آر ایس ایف حالیہ ہلاکتوں کو چھپانے کے لیے اجتماعی تدفین کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ اور امدادی اداروں کو شہر تک رسائی دی جائے تاکہ غیرجانبدار تحقیقات ممکن ہوں۔

26 اکتوبر کو آر ایس ایف نے الفاشر پر مکمل قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، جبری گمشدگیاں اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق 70 ہزار سے زائد افراد شہر چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں۔