ذات صلة

جمع

چوہدری شافع حسین کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ، بچوں کے ساتھ افطاری میں شرکت

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ افطاری میں شرکت کی اور ان کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔ اس موقع پر خصوصی طور پر 10 بچوں کے لیے روزہ کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جبکہ ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ وفد کو ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا اور بچوں کے تحفظ و بہبود کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے چیئرپرسن سارہ احمد کی قیادت کو سراہتے ہوئے بچوں کی معیاری دیکھ بھال اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔