کراچی کے علاقے گلبرگ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک شہری سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر جوہر آباد اور گلبرگ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا۔ ملزمان نے ایک گلی میں گھیرے جانے پر فائرنگ شروع کردی، جس کے جواب میں پولیس کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے موقع سے اسلحہ اور دیگر اشیاء برآمد کرلی ہیں، جبکہ ہلاک ملزم کی شناخت اور فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔
