سعودی عرب کے مرکزی بینک ساما نے ریپو ریٹ میں 25 بیسز پوائنٹس کی کمی کرتے ہوئے اسے 4.50 فیصد اور ریورس ریپو ریٹ کو 4 فیصد مقرر کر دیا ہے۔
یہ اقدام عالمی مالیاتی حالات اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔ شرحِ سود میں کمی سے بینکوں کے لیے قرض لینا نسبتاً سستا ہوگا، جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔

