کراچی میں رواں سال ایم پاکس (منکی پاکس) کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کو سندھ انفیکشیز ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ٹیسٹ مثبت آنے پر بیماری کی تصدیق ہوئی۔ بعد ازاں مریض کو دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض حال ہی میں بیرونِ ملک سے واپس آیا تھا، جبکہ محکمۂ صحت کے مطابق اس سال مزید کئی مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔
