سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معروف گلوکارہ نصیبو لال 55 سال کی عمر میں بیٹے کی ماں بن گئی ہیں، اور ان کی شوہر نوید حسین کے ساتھ ایک نوزائیدہ بچے والی تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے۔
تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بچہ نصیبو لال کا نہیں بلکہ ان کے بیٹے مراد کا ہے، یعنی وہ دادی بنی ہیں۔
ابھی تک نصیبو لال یا ان کے اہلخانہ کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
نصیبو لال کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبروں پر ابہام برقرار

