امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بال سیدھا کرنے کے لیے اسٹریٹنر کا صرف 10 منٹ استعمال پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اس دوران 10 ارب نینو پارٹیکلز خارج ہوتے ہیں، جو اتنی ہی مقدار ہے جتنی کسی مصروف ہائی وے پر سانس لینے سے جسم میں داخل ہوتی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بالوں کو 150 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم کرنے سے خطرناک کیمیکلز فضا میں شامل ہوتے ہیں جو نظامِ تنفس، پھیپھڑوں میں سوزش اور یادداشت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
تحقیقی ٹیم کی سربراہ پروفیسر نصرت جنگ کے مطابق عام مارکیٹ سے ملنے والی ہیئر کیئر مصنوعات بھی توقع سے کہیں زیادہ صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔

