ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

دوسرا ایشیز ٹیسٹ: آسٹریلوی اسکواڈ برقرار، پیٹ کمنز کی واپسی مؤخر

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے برسبین میچ کا اسکواڈ بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق فاسٹ بولر پیٹ کمنز ابھی مکمل فٹ نہیں، تاہم وہ اسکواڈ کے ساتھ برسبین میں رہتے ہوئے اپنی ٹریننگ جاری رکھیں گے۔

پرتھ ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہونے والے عثمان خواجہ کو بھی ٹیم میں شامل رکھا گیا ہے، مگر انہیں میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ڈے نائٹ دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔