اسلام آباد میں ڈینگی ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ فیس 1500 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ تمام اسپتال اور لیبارٹریز کو ہیلتھ کیئر ریگولیشنز ایکٹ 2018 کے تحت اس نرخ نامے پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔
آئی ایچ آر اے کے مطابق NS-1، IgG اور IgM (ELISA) ٹیسٹ 1500 روپے میں ہوں گے اور یہ پابندی 31 دسمبر 2025 تک برقرار رہے گی۔ خلاف ورزی کرنے والی لیبارٹریز کو جرمانہ، رجسٹریشن منسوخی یا بند کرنے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

