ذات صلة

جمع

سیکیورٹی انتظامات کے باعث عدالتی اور انتخابی کارروائیاں مؤخر

اسلام آباد میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات اور مختلف راستوں کی بندش کے باعث وفاقی آئینی عدالت اور الیکشن کمیشن کی آج کی کارروائیاں ملتوی کر دی گئی ہیں۔

عدالتی حکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سائلین اور وکلا کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر آج کی تمام مقررہ سماعتیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ شہر کے حساس علاقوں میں سیکیورٹی بڑھائے جانے کے باعث آمدورفت متاثر ہوئی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بھی آج زیرِ سماعت مقدمات کو مؤخر کر دیا ہے۔ ایک اہم انتخابی نشست سے متعلق کیس کو فہرست سے نکال دیا گیا ہے، جس کی آئندہ سماعت 24 جون کو ہوگی۔