ذات صلة

جمع

کراچی میں گھر کے اندر فائرنگ، ایک شخص جان کی بازی ہار گیا

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے قریب ایک گھر میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ واقعے کے وقت مقتول کی اہلیہ بھی گھر میں موجود تھیں، تاہم وہ محفوظ رہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جاتے ہوئے گولی کا خول بھی اپنے ساتھ لے گئے، جس سے واقعے کے شواہد چھپانے کی کوشش کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم اصل حقائق جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔