گلوبل سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ٹورنامنٹ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں پاکستان کی لاہور قلندرز سمیت 5 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں آسٹریلیا کی پرتھ اسکارچرز، یو اے ای کی ڈیزرٹ وائپرز، امریکا کی سان فرانسسکو یونیکورن اور گیانا ایمیزون واریئرز شامل ہیں۔
لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ 23 جولائی کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلے گی، جبکہ فائنل یکم اگست کو ہوگا۔
