صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ اگر کھلاڑی اپنے لیے واضح اہداف طے کریں تو کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنانے کیلئے خاص محنت کی اور پریکٹس میں میچ جیسی صورتحال پر کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے اور مخالف ٹیم کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کچھ بھی ممکن ہوتا ہے اور صرف بولرز کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
فرحان نے آئندہ میچ میں بہتر کم بیک کی امید ظاہر کی اور کہا کہ وہ ریڈ بال کرکٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔
