پاکستانی کیوئسٹ احسن رمضان نے عالمی انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں ہم وطن حسنین اختر کو 1-4 سے شکست دی۔
اس کے ساتھ ساتھ احسن رمضان اور شاہد آفتاب نے ورلڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں بھی رسائی حاصل کر لی ہے۔

