طورخم تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کسٹم حکام کے مطابق عملہ ٹرمینل پر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔
سرحد بند ہونے سے درجنوں گاڑیاں پھنس گئی تھیں، تاہم افغان حکام نے بھی اپنی جانب سے کسٹم عملہ تعینات کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ طورخم گزرگاہ کو 11 اکتوبر کو افغان فورسز کی فائرنگ کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔

