ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

مسجد نمرہ کے اطراف گرمی کم کرنے کے لیے جدید ترقیاتی منصوبے مکمل

مشاعر مقدسہ کی ترقیاتی کمپنی کدانہ نے میدان عرفات میں مسجد نمرہ کے اطراف ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اہم منصوبے مکمل کر لیے ہیں۔

تقریباً 85 ہزار مربع میٹر رقبے پر شیڈ سٹرکچر نصب کیا گیا ہے جبکہ گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے خصوصی پھوار والے پنکھے بھی لگائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ علاقے میں درجنوں واٹر کولرز، سایہ دار راہداریاں اور ہزاروں درخت بھی لگائے گئے ہیں تاکہ عازمین حج کو زیادہ آرام دہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یہ اقدامات حج کے دوران سہولت، حفاظت اور بہتر انتظامی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔