نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت اہم پارٹی رہنما شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گلگت بلتستان میں 7 جون کو انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
