لاہور میں حکومت نے آلودگی کے خلاف مؤثر قدم اٹھاتے ہوئے شہریوں کو گھر بیٹھے 17 اقسام کے پودے فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس مہم کے تحت آم، انار، جامن، نیم، پلکن، رات کی رانی، واشنگٹن پام، املتاس سمیت مختلف پھولدار، سایہ دار اور پھلدار پودے مفت دیے جائیں گے۔

