ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

ناکام فلموں کو کیسے دیکھتے ہیں؟ عامر خان کا دلچسپ انداز

بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ جب کوئی فلم ناظرین کو متاثر نہیں کر پاتی تو وہ سب سے پہلے اسے تسلیم کرتے ہیں کہ فلم کامیاب نہیں ہو سکی۔

ان کے مطابق ناکامی کو ایک تخلیقی مسئلہ سمجھ کر اس کا تجزیہ کرنا ضروری ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ کہاں کمی رہ گئی۔ وہ ریلیز سے پہلے بھی ہدایت کاروں کے ساتھ بیٹھ کر اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ فلم اپنی اصل سوچ کے مطابق بنی یا نہیں۔

عامر خان نے یہ بھی کہا کہ آج کے دور میں فلموں کی تشہیر اور اندازِ فکر بہت بدل چکا ہے، اس لیے وہ اس نئے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔