ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

گل پلازا سانحہ: شوبز شخصیات نے غم و غصے کا اظہار کیا، حکومتی غفلت پر تنقید

کراچی کے تجارتی مرکز گل پلازا میں پیش آئے سانحے پر شوبز شخصیات اور عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ ہانیہ عامر، ماہرہ خان، منال خان نادیہ حسین مشی خان اور دیگر فنکاروں نے سوشل میڈیا پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی غفلت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
نادیا حسین نے سوال اٹھایا کہ انسانی جانیں کب تک لاپرواہی کی بھینٹ چڑھتی رہیں گی، جبکہ مشی خان نے سانحے کو خاندانوں کی زندگیوں کے اجڑ جانے کے مترادف قرار دیا۔ ماہرہ خان اور منال خان نے عمارت کی ناکافی حفاظتی انتظامات اور حکومت کی لاپرواہی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
اداکارہ سحر خان نے متاثرین کے لیے فوری مدد اور منصفانہ معاوضے کا مطالبہ کیا اور ریسکیو 1122 کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ واقعے کو محض حادثہ قرار دینے کی بجائے فنکاروں نے اس میں حکومتی غفلت اور انتظامی ناکامی کو اہم عنصر قرار دیا۔