ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

یو ایف اوز سے متعلق خفیہ فائلیں جاری کرنے کا عندیہ

ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ محکمۂ دفاع سمیت متعلقہ اداروں کو ہدایت دیں گے کہ یو ایف اوز اور ان آئیڈینٹیفائیڈ ایریل فینامینا (UAP) سے متعلق سرکاری فائلوں کی نشاندہی کر کے انہیں عوام کے لیے جاری کیا جائے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر کہا کہ عوامی دلچسپی کے پیش نظر ان معاملات پر شفافیت ضروری ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب سابق امریکی صدر بارک اوباما نے ایک پوڈکاسٹ میں کائنات میں زندگی کے امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلائی مخلوق کے وجود کے امکانات کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا، تاہم انہیں اپنی صدارت کے دوران غیر ارضیاتی مخلوق کے زمین سے رابطے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

بعد ازاں ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ ایسی مخلوق موجود ہے یا نہیں، تاہم ان کے بقول سابق صدر کو خفیہ معلومات پر محتاط رہنا چاہیے تھا۔