ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں اسلامی دور سے متعلق اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت

سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے...

جازان میں ’نیلی چائے‘ کی کاشت کا آغاز، غذائی فوائد کیا ہیں؟

سعودی عرب کے جازان ماؤنٹینز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کلیٹوریا...

الجوف میں ترش پھلوں کے شہد کی پیداوار کے سیزن کا آغاز

سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں ترش پھلوں...

اداکارہ کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی شروع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ...

ندا یاسر کا بیٹی کے داماد کے انتخاب پر مؤقف سامنے آ گیا

معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے مستقبل...

ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ رکھنے کی توقع: مولانا عبدالخبیر آزاد

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے امید ظاہر کی ہے کہ ان شاء اللہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برسوں سے پورے ملک میں ایک ہی روز روزہ رکھنے کا اعلان کیا جا رہا ہے اور اس روایت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رویتِ ہلال کمیٹی میں وزارتِ سائنس، محکمۂ موسمیات اور سپارکو بھی شامل ہیں، جو چاند کی رویت کے حوالے سے سائنسی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

دوسری جانب سپارکو کے ترجمان کے مطابق پہلا روزہ آج ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہو چکی ہے۔ آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہو گی، جس کے باعث چاند آنکھ سے نظر آنے کا امکان موجود ہے۔

حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔