جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹرانسپورٹ کے نئے ضوابط جاری کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے سواری اٹھانے اور نجی گاڑی کو ٹیکسی کے طور پر استعمال کرنے پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔
-
عوامی مقامات یا سڑکوں پر آواز لگا کر سواری بٹھانے پر 11 ہزار ریال جرمانہ اور گاڑی 25 دن کے لیے ضبط کی جائے گی۔
-
بغیر لائسنس سواری اٹھانے پر 20 ہزار ریال جرمانہ اور گاڑی 60 دن تک پولیس تحویل میں رہے گی۔
-
غیرقانونی گاڑی کو بولی لگا کر بیچنا بھی خلاف ورزی ہے، جبکہ غیرملکی مرتکب افراد کو ملک بدر کیا جائے گا۔
اتھارٹی کے مطابق یہ ضوابط ٹرانسپورٹ کے نظام کو منظم کرنے، غیرقانونی سرگرمیوں کو روکنے اور مسافروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نافذ کیے گئے ہیں۔
