غزہ امن معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی ایک ایجنسی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی افواج جنگ بندی کے باوجود شہری علاقوں میں کارروائیاں کر رہی ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق خان یونس کے مشرقی حصے میں اسرائیلی ڈرون حملے سے دو فلسطینی زخمی ہوئے، جبکہ نابلس اور قلقیلیہ سے چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ مصر کے ساتھ رفح کراسنگ کھولنے پر بات چیت جاری ہے، تاہم تاریخ بعد میں دی جائے گی۔ ساتھ ہی اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ حماس کی جانب سے تمام یرغمالیوں کی باقیات واپس نہ کیے جانے تک امن منصوبے کے اگلے مرحلے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوگی۔
