ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

ملتان: حکیم شہزاد نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی

ملتان کے معروف حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے نویں جماعت کی ایک طالبہ سے پانچویں شادی کر لی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکیم شہزاد پہلے بھی متعدد شادیوں کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں۔ چند سال قبل انہوں نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاک شخصیت دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔

حکیم شہزاد مجموعی طور پر پانچ شادیاں کر چکے ہیں، ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے اور اس وقت وہ چار بیویوں کے شوہر ہیں۔

حکیم شہزاد کے بڑے بھائی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی لاہور سے تعلق رکھتی ہے اور اس کی عمر 18 سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکیم شہزاد کی رضامندی اور دلہن کی پسند کے مطابق شادی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس خبر کے بعد صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کیے ہیں۔ کچھ نے کم عمر لڑکی سے شادی کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بعض نے اس کے قانونی اور سماجی پہلوؤں پر سوالات اٹھائے ہیں۔