ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

دنیا کے سب سے عمر رسیدہ میراتھون رنر فوجا سنگھ 114 برس کی عمر میں چل بسے

معروف بھارتی نژاد میراتھون رنر فوجا سنگھ 114 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے کے باعث وفات پا گئے۔ وہ جالندھر کے قریب اپنے آبائی گاؤں میں حادثے کا شکار ہوئے۔

فوجا سنگھ نے 100 برس کی عمر میں میراتھون مکمل کر کے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ 2011ء میں انہوں نے ٹورنٹو واٹر فرنٹ میراتھون 8 گھنٹے 11 منٹ میں مکمل کی جبکہ اگلے سال لندن میراتھون 7 گھنٹے 49 منٹ میں مکمل کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فوجا سنگھ نے دوڑنے کا آغاز 89 برس کی عمر میں لندن منتقل ہونے کے بعد کیا اور پھر 90+ عمر کے کیٹیگری میں کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔

ان کے پاسپورٹ پر تاریخِ پیدائش یکم اپریل 1911 درج ہے۔ فوجا سنگھ عمر، جذبے اور عزم کی زندہ مثال رہے۔