ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

چیا سیڈز ہر کسی کے لیے محفوظ نہیں، ماہرین کی اہم وارننگ

چیا سیڈز (تخمِ داؤدی) صحت کے لیے فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ان میں فائبر، پروٹین، اومیگا تھری اور معدنیات وٹامنز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، مگر ماہرینِ معدہ کے مطابق یہ ہر شخص کے لیے موزوں نہیں۔ خاص طور پر وہ افراد جنہیں نگلنے میں مشکل، غذائی نالی کی تنگی، آئی بی ایس، شدید ہاضمے کے مسائل، خون پتلا کرنے والی ادویات یا بیجوں سے الرجی ہے، انہیں احتیاط برتنی چاہیے یا پرہیز کرنا چاہیے۔

استعمال کا درست طریقہ یہ ہے کہ چیا سیڈز کو پانی، دہی یا اسموتھی میں بھگو کر کھائیں اور ابتدا میں ایک کھانے کے چمچ سے شروع کر کے آہستہ آہستہ مقدار دو کھانے کے چمچ تک بڑھائیں۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ کسی بھی صحت کے مسئلے کی صورت میں چیا سیڈز کو غذا میں شامل کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔