ذات صلة

جمع

حائل ریجن میں 13,500 سال پرانی انسانی آبادی کے آثار دریافت

سعودی ہیریٹیج کمیشن کے مطابق حائل ریجن کے ساحوت...

طوبیٰ انور کی شوبز انٹری کی دلچسپ داستان

پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں انٹری...

محمود اسلم نے محبت کی شادی کی دلچسپ داستان سنائی

پاکستان کے سینئر اداکار محمود اسلم نے جیو ٹی...

برٹنی اسپیئرز نشے میں گاڑی چلانے پر گرفتار

امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کو کیلی فورنیا میں...

ریاض میٹرو ریڈ لائن کی توسیع، پانچ نئے سٹیشن شامل کیے جائیں گے

ریاض رائل کمیشن نے ریاض میٹرو کی ریڈ لائن میں توسیع کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت موجودہ ٹریک میں 8.4 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا اور پانچ نئے سٹیشن تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ توسیع کنگ سعود یونیورسٹی سے الدرعیہ ڈیولپمنٹ گیٹ پروجیکٹ تک ہوگی، جس میں دو اسٹیشن کنگ سعود یونیورسٹی اور تین اسٹیشن الدرعیہ میں شامل ہیں۔
وزیر مملکت و ریاض رائل کمیشن کے سی ای او انجینئر ابراہیم السطان کے مطابق یہ منصوبہ شہریوں کو جدید ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے ٹریفک کے مسائل کو بھی کم کرے گا، توقع ہے کہ یومیہ تقریباً 150 ہزار گاڑیاں سڑکوں سے ہٹ جائیں گی۔ توسیعی منصوبے کا دورانیہ چھ سال طے کیا گیا ہے، جس میں 7.1 کلومیٹر زیر زمین اور 1.3 کلومیٹر سطح زمین پر ٹریک تعمیر ہوگا۔