اسلام آباد میں آج رات 8 بجے جناح اسٹیڈیم میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی، جس میں صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ تقریب میں جے ایف-17 تھنڈر فلائی پاسٹ، ملی نغمے اور میوزیکل شو پیش کیا جائے گا۔ سیاسی جماعتوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جشن آزادی سادگی سے منائیں اور اپنی رقوم و عطیات ضرورت مندوں اور مستحقین تک پہنچائیں تاکہ وہ بھی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔
