ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

ممالک کے سیاحوں کا تاریخی ٹریل ’درب 18 زبیدہ‘ پر منفرد سفر

کاروان ٹریلز ایسوسی ایشن کے تحت 250 سے زائد سیاحوں پر مشتمل ایک بین الاقوامی کارواں نے تاریخی ٹریل درب زبیدہ کا دو روزه سفر کیا۔ شرکا نے حائل ریجن کے جال الضبیب سے شروع کرتے ہوئے 22 کلومیٹر طویل راستہ طے کیا اور شامہ کبد و زرود پہنچے۔ یہ سفر پیدل گھوڑوں اور اونٹوں پر کیا گیا، جبکہ بعض نے پیرگلائیڈنگ کے ذریعے بھی تجربہ حاصل کیا۔
اس پروگرام کا مقصد تاریخی اور ماحولیاتی مقامات کو اجاگر کرنا اور درب زبیدہ کے اہم راستوں کی اہمیت کو عام کرنا تھا۔ شرکا نے کہا کہ یہ سفر نہ صرف ماضی کے قافلوں کے تجربات سے روشناس کراتا ہے بلکہ فطرت سے تعلق جسمانی سرگرمی اور ثقافتی شعور کو بھی فروغ دیتا ہے۔