ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

اذان اویس کی شاندار سنچری پر خوشی کا اظہار

قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر اذان اویس نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کے خلاف سنچری اسکور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک بڑا لمحہ ہے اور وہ اللّٰہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ملک کیلئے بہترین کارکردگی دکھائی۔

ڈھاکا میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں تھوڑی گھبراہٹ ہوئی مگر بعد میں کھیل میں بہتری آ گئی۔ اذان اویس نے امام الحق کے ساتھ شراکت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام الحق نے انہیں بھرپور رہنمائی اور حوصلہ دیا۔

انہوں نے اپنی کامیابی میں والد اور کوچ منصور امجد کی سپورٹ کو بھی اہم قرار دیا اور کہا کہ ٹیم کی جانب سے اعتماد انہیں مزید بہتر کھیلنے کی تحریک دے رہا ہے۔