ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں اسلامی دور سے متعلق اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت

سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے...

جازان میں ’نیلی چائے‘ کی کاشت کا آغاز، غذائی فوائد کیا ہیں؟

سعودی عرب کے جازان ماؤنٹینز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کلیٹوریا...

الجوف میں ترش پھلوں کے شہد کی پیداوار کے سیزن کا آغاز

سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں ترش پھلوں...

اداکارہ کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی شروع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ...

ندا یاسر کا بیٹی کے داماد کے انتخاب پر مؤقف سامنے آ گیا

معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے مستقبل...

امریکی جوہری بمبار بیس کے قریب پراسرار ڈرون، سیکیورٹی ہائی الرٹ

امریکا میں ایک نامعلوم ڈرون کے اہم فوجی اڈے کے قریب پرواز کرنے کے بعد سیکیورٹی حکام نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈرون کو بارکسڈیل ایئر فورس بیس کے قریب دیکھا گیا جس کے بعد فوجی حکام نے فوری حفاظتی اقدامات شروع کر دیے۔

یہ اڈہ جدید B-52 Stratofortress بمبار طیاروں کا مرکز ہے جو جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی کی سطح کو چارلی فورس پروٹیکشن کنڈیشن تک بڑھا دیا گیا، جو ممکنہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔

حکام کے مطابق ڈرون کی شناخت اور اس کے آپریٹر کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں جبکہ ابھی یہ واضح نہیں کہ اسے تحویل میں لیا گیا یا نہیں۔ امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ فوجی تنصیبات کے اوپر بغیر اجازت ڈرون اڑانا سنگین جرم ہے جس پر جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔