ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

نادیہ خان کی تنقید پر خلیل الرحمٰن قمر کا سخت ردِعمل

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی جانب سے ان کے ڈراموں پر کی گئی تنقید پر سخت ردِعمل دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کے کام پر اختلاف رکھنے والے ہمیشہ تنقید کرتے رہیں گے، تاہم وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے نادیہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد ٹی وی پر بیٹھ کر بڑے لکھاریوں کے کام پر رائے دیتے ہیں جبکہ ان کی اپنی اہلیت محدود ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نادیہ خان کی ناراضی کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ انہیں کبھی ان کے کسی پروجیکٹ میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اپنے کام پر بیرونِ ملک بھی پذیرائی ملتی ہے اور بطور مصنف انہیں مختلف ممالک میں عزت دی جاتی ہے۔