بلوچستان میں ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث آج ٹرین سروس عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوگی، جبکہ آنے والی ٹرین کو جیکب آباد تک محدود کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بولان میل اور چمن پسنجر بھی پہلے سے ہی معطل ہیں۔
