فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل امریکا میں متوقع جوش و خروش نظر نہیں آ رہا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایونٹ کے میچز 11 شہروں میں ہوں گے، تاہم ہوٹل انڈسٹری میں بکنگ کی شرح توقعات سے کم ہے اور تقریباً 80 فیصد ہوٹل مالکان کم دلچسپی کی شکایت کر رہے ہیں۔
کچھ ہوٹل مالکان نے اسے کم اثر رکھنے والا ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی سطح پر اس ٹورنامنٹ کی ڈیمانڈ اتنی زیادہ نہیں جتنی توقع کی جا رہی تھی۔
