خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے، جہاں یونین کونسل سلیمان خیل کے 5 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس نئے کیس کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو مریضوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 18 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

