امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن کی کینسر کے علاج کے لیے سرجری کی گئی جس میں ان کی جِلد سے متاثرہ خلیے نکال دیے گئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق 82 سالہ بائیڈن کو مزید علاج کی ضرورت نہیں ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 2023 میں بھی ان کے جسم سے کینسر زدہ خلیہ نکالا گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ سابق صدر آرام کر رہے ہیں اور صحت میں بہتری ہے، تاہم سرجری کی تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب ان کی ویڈیوز میں ماتھے پر زخم کے نشانات دیکھے گئے۔

