ذات صلة

جمع

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید...

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ میں لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے لیے 4 رکنی لارجر بینچ بنا دیا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس خادم سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

یہ کیس پہلے جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی عدالت میں زیرِ سماعت تھا، تاہم انہیں ٹیکس کیسز سننے والے اسپیشل ڈویژن بینچ میں تعینات کیے جانے کے بعد فائل چیف جسٹس کو بھیجی گئی جس پر لارجر بینچ تشکیل دیا گیا۔