ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

کاروباری تنازعات کے فوری حل کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کاروباری اور تجارتی معاملات سے متعلق تنازعات کو جلد نمٹانے کے لیے خصوصی تجارتی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس مقصد کے لیے مجوزہ قانون تیار کرنے کی خاطر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کریں گے۔ کمیٹی میں اٹارنی جنرل، وزیر مملکت برائے خزانہ اور دیگر قانونی ماہرین بھی شامل ہوں گے۔

کمیٹی موجودہ نظام کا جائزہ لے کر تجارتی مقدمات کے تیز رفتار اور مؤثر حل کے لیے سفارشات مرتب کرے گی اور نئے قانون کا مسودہ تیار کرے گی۔ علاوہ ازیں، ثالثی قوانین میں بہتری اور بین الاقوامی معاہدوں کے تقاضوں کو قومی قانون کا حصہ بنانے سے متعلق تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔

کمیٹی اپنی تفصیلی رپورٹ اور سفارشات 45 روز کے اندر وزیراعظم کو پیش کرے گی۔