ایتھوپیا کے صومالی ریجن میں سعودی طبی قافلے نے 4 روزہ شیر خوار کی کامیاب سرجری کر کے اس کی جان بچالی۔
بچہ گردن میں خطرناک لمفیٹک بگاڑ کے ساتھ پیدا ہوا تھا جس سے اس کی سانس اور زندگی شدید خطرے میں تھی۔ ڈاکٹر احمد الفقیہ کی سربراہی میں تقریباً 3 گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا۔
یہ کارنامہ سعودی طبی مشن کے اس انسانی کردار کو اجاگر کرتا ہے جو پسماندہ علاقوں میں جدید سہولتوں سے محروم مریضوں کو خصوصی طبی نگہداشت فراہم کرتا ہے۔
