ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، جبکہ جنوبی حصوں میں شدید گرمی برقرار رہے گی۔ تاہم پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور شہید بینظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دیگر شہروں میں بھی شدید گرمی دیکھی گئی۔
