ملک بھر میں انتظامی مسائل اور مسافروں کی کم تعداد کے باعث 100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی 84 جبکہ اندرونِ ملک 22 پروازیں متاثر ہوئیں، جن میں متحدہ عرب امارات جانے والی 54 پروازیں بھی شامل ہیں۔
مختلف شہروں جیسے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر مقامات سے بھی متعدد پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کی کئی فلائٹس بھی متاثر ہوئیں۔
