مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کے فنِ تعمیر سے متعلق ایک خصوصی نمائش جاری ہے جو زائرین کو اس مقدس مسجد کی تاریخ اور مختلف ادوار میں اس کی توسیع کے مراحل سے آگاہ کرتی ہے۔
نمائش میں انٹرایکٹو اسکرینز اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مسجد نبویؐ کی تعمیراتی تبدیلیوں، تاریخی مراحل اور اسلامی ورثے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تاریخی نوادرات اور ماڈلز بھی پیش کیے گئے ہیں جن کے ذریعے حرم شریف کی ترقی اور توسیع کی جھلک دکھائی جاتی ہے۔
یہ نمائش مسجد نبویؐ کے صحن میں گیٹ نمبر 308 اور 309 کے قریب منعقد کی گئی ہے جہاں روزانہ بڑی تعداد میں زائرین شرکت کر رہے ہیں۔
