کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر احمد دانیال نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ان کے لیے قومی ٹیم میں کم بیک کا بہترین موقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں ٹیم میں مسلسل کھیلنے کا موقع مل رہا ہے اور کپتان سعود شکیل ان کی بھرپور رہنمائی کر رہے ہیں، جس سے ان کا اعتماد بڑھا ہے۔
احمد دانیال کا کہنا تھا کہ الزاری جوزف کے ساتھ پہلے سے اچھی ہم آہنگی موجود ہے، جس کا فائدہ میچز میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے پچ کنڈیشنز کے مطابق بولنگ حکمت عملی اپنانے پر بھی زور دیا۔
فاسٹ بولر کے مطابق جدید کرکٹ میں بیٹرز زیادہ جارحانہ ہو چکے ہیں جس سے بولرز کے لیے مارجن کم ہو گیا ہے، اس لیے ہر گیند پر محتاط رہنا پڑتا ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مکمل فٹ ہونے کے بعد وہ ہر ایونٹ میں بہترین کارکردگی دے کر قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
