ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

لاہور میں میٹرک امتحانات کا آغاز، لاکھوں طلبہ شریک

لاہور میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے ہیں، جن میں تقریباً 2 لاکھ 85 ہزار طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔ پہلے روز عربی، جغرافیہ اور تاریخِ پاکستان کے پرچے لیے جا رہے ہیں، جبکہ شہر بھر میں 880 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے منتخب مراکز پر سی سی ٹی وی نگرانی کی جا رہی ہے اور تمام سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت صرف شناخت کے بعد ہی امیدواروں کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

شیڈول کے مطابق میٹرک کے امتحانات 16 اپریل تک جاری رہیں گے، جبکہ نہم جماعت کے امتحانات 17 اپریل سے شروع ہوں گے۔