پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں آسیہ اندرابی کو عمر قید اور فہمیدہ صوفی و ناہیدہ نسرین کو طویل قید کی سزاؤں کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ فیصلے بنیادی انسانی حقوق اور منصفانہ عدالتی عمل کے خلاف ہیں اور کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش ہیں۔ پاکستان نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
