Karachi کے علاقے Hasan Square کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کے بعد علاقے میں موجود مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس نے بتایا کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے Civil Hospital Karachi منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اسی ہفتے قریبی علاقے Karimabad Furniture Market کے نزدیک بھی ٹریفک حادثے میں دو نوجوان بھائی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
